سال 2014ء کے دوران بالی ووڈ پر نوجوان اداکار چھانے لگے
سدھارتھ، ورون، شردھا، عالیہ نے خوب داد سمیٹی، نیا ٹیلنٹ ابھرنا تبدیلی ہے، موہت سوری
بالی ووڈ فلم نگری پر نوجوان اداکار چھانے لگ گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ پر ایک عشرے سے زائد عرصے سے بڑے ستاروں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کا غلبہ رہا ہے تاہم 2014ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس رجحان میں تبدیلی آئی ہے، کئی نوجوان اداکاروں نے اپنی قابلیت دکھائی اور کامیاب فلمیں دیں۔ ان نوجوان فلمی ستاروں میں عالیہ بھٹ، ٹائیگر شیروف، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون اور شرادھا کپور شامل ہیں۔
ہدایت کار موہت سوری نے کہا کہ یہ فلم سازوں کے لیے بہترین وقت ہے کہ وہ فلم کی کاسٹ کا مناسب انتخاب کریں اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لائیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ ابھر رہا ہے۔ بالی ووڈ کے تجارتی ماہرین نوجوانوں کی انٹری سے پرامید ہیں کیونکہ لوگ انھیں دیکھنے کے لیے لمبے عرصے سے انتظار کررہے ہیں اور ان کی کم بجٹ سے بننے والی فلمیں زیادہ منافع بخش ہیں۔