میرا پورا کیریئر وقت کی پابندی کی ایک مثال ہے غلام علی

40 سالہ کیریئر میں کبھی تاخیر سے نہیں پہنچا، وقت کی قدر کرنیوالے ناکام نہیں ہوتے، غلام علی


INP July 07, 2014
40 سالہ کیریئر میں کبھی تاخیر سے نہیں پہنچا، وقت کی قدر کرنیوالے ناکام نہیں ہوتے، غلام علی فوٹو: فائل

غزل گائیک غلام علی نے کہا ہے کہ میرا پورا کیرئیر وقت کی پابندی کی مثال ہے اور میں کبھی بھی کسی شو میں تاخیر سے نہیں پہنچا جو ایک ریکارڈ ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں بھی میرا شو منعقد ہو میں دیے ہوئے وقت پر پہنچا ہوں ۔ میرا دعویٰ ہے کہ جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہوئے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے کیونکہ جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وقت بھی ان کی قدر نہیں کرتا اور انھیں روندتے ہوئے آگے نکل جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے 40 سالوں کے دوران اب تک کسی شو میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ہوئی اور یہ ایک ریکارڈ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں