ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی سیکیورٹی فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورس اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا


احتشام خان August 20, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی فورس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |