کرکٹرزکھیل کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے

کھیل کے موجودہ حکام کوئی ایسا نظام دے سکتے ہیں جس میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک لیگز ایک ساتھ چل سکتی ہیں

(فوٹو: انٹرنیٹ)

کھلاڑیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اپنے کھیل کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹوٹے پھوٹے اور غیر پائیدار کرکٹ شیڈول کا جائزہ لینا شروع کردیا، انھیں امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد کوئی حل تلاش کرلیا جائیگا۔

کرکٹرز کے مفادات کا تحفظ کرنیو الی باڈی پہلے فیکا کے نام سے قائم کی تھی تاہم اب اسے ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) کردیا گیا ہے، جس کے چیئرمین ہیتھ ملز کہتے ہیں کہ ہم اس بات کی امید کھو چکے ہیں کہ کھیل کے موجودہ حکام کوئی ایسا نظام دے سکتے ہیں جس میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک لیگز ایک ساتھ چل سکتی ہیں، اس لیے پلیئرز کھیل کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا اور مسائل کا حل پیش کرنا چاہتے ہیں۔


84 فیصد کھلاڑی ایسی ونڈوز کے حق میں ہیں جن سے انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کے ایک ساتھ چلنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس حوالے سے ایک 6 رکنی ریویو گروپ قائم کیا گیا ہے جس کی سربراہی سابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف پال مارش کریں گے جبکہ اس میں پاکستان کی سابق کپتان ثنامیر، سابق فیکا چیف ٹونی آئرش، سابق ای سی بی چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کے ساتھ ڈزنی اسٹار کے ہیڈ آف اسپورٹس سنجوگ گپتا شامل ہیں۔

یہ گروپ مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول پلیئرز، موجودہ اور سابق ایڈمنسٹریٹرز اور فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد اپنی سفارشات ورلڈکرکٹرز ایسوسی ایشن کو پیش کریں گے جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے حوالے کیا جائے گا، اس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال سے بھی بچانا ہے جس میں انھیں ملک یا لیگ کرکٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے ۔
Load Next Story