آسٹریلوی کپتان نے بھی بنگلادیش کی میزبانی پر تحفظات ظاہر کردیے

ہم نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ کی میزبانی کا معاملہ آئی سی سی پر چھوڑ رکھا ہے

(فوٹو: فائل)

آسٹریلوی ویمن کرکٹ کپتان الیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہماری ٹیم کے لیے بنگلا دیش پہنچنا مشکل ہے۔

توقع ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ منگل کو کرسکتا ہے، الیسا ہیلی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا غلط محسوس ہوتا ہے کیونکہ بنگلہ حکام حالیہ تشدد کے نتائج سے نمٹ رہے ہیں۔


مزید پڑھیں: ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلا دیش سے زمبابوے منتقل ہونے کا امکان

الیسا ہیلی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں وہاں پر سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں اور حکومت کو معزول کر دیا گیا۔ سردست آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت نے اپنے شہریوں کے بنگلہ دیش سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور یواے ای متبادل میزبان کے طور پر مضبوط امیدوار ہے، سری لنکا اور زمبابوے بھی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

ہم نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ کی میزبانی کا معاملہ آئی سی سی پر چھوڑ رکھا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس بابت درست فیصلہ جلد سامنے آجائے گا۔
Load Next Story