جنوبی افریقہ نے بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پر نگاہیں مرکوز کرلیں
جنوبی افریقہ نے ابتدائی ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں 40 رنز سے مات دی تھی
ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں رسائی کا خواب دیکھنا شروع کر دیا۔
فیصلہ کن معرکہ آئندہ برس لارڈز میں شیڈول ہے، پروٹیز ٹیم کے ریڈ بال کوچ شوکری کونرڈ کا کہنا ہے کہ بطور ٹیم ہماری بہتری میں گذشتہ چند ماہ بہت اہم رہے ہیں اور آنے والے کچھ ماہ بھی ایسے ہی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے مسلسل7 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
اگر ہم اس دوران مزید فتوحات سمیٹنے میں کامیاب رہے تو پھر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل میں رسائی ممکن ہوسکتی ہے، جنوبی افریقہ نے ابتدائی ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں 40 رنز سے مات دی تھی۔
کونرڈ کا کہنا ہے کہ فائنل تک رسائی ہمارا اولین مقصد نہیں ہے، پہلی اننگز میں ہماری بیٹنگ خاطرخواہ نہیں رہی تھی اور ہمیں اس شعبے میں بدستور بہتری درکار ہے، ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان بیٹرز کا امتزاج ہے۔