پیرس اولمپکس میں 3 میڈل جیتنے والا اتھلیٹ دوسرے ملک کی ٹیم میں شامل

آسٹریلین سائیکلنگ مینیجر نے اتھلیٹ کے اقدام کو مایوس کُن قرار دیا


ویب ڈیسک August 20, 2024
آسٹریلین سائیکلنگ مینیجر نے اتھلیٹ کے اقدام کو مایوس کُن قرار دیا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کیلئے تین تمغے جیتنے والے اتھلیٹ نے برطانوی سائیکلنگ ٹیم میں شامل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ میٹ رچرڈسن نے پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میڈلز اپنے نام کیے تاہم ایونٹ کے محض 3 ہفتوں بعد برطانوی سائیکلنگ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

رچرڈسن انگلینڈ میں پیدا ہوئے تاہم 9 برس کی عمر میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور دوہری شہریت کے حامل اتھلیٹ نے دوبارہ آبائی وطن لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

میٹ رچرڈسن نے کہا کہ قومیت کو تبدیل کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم یہ میرا ذاتی انتخاب تھا جو کیرئیر اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: 'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

دوسری جانب آسٹریلین سائیکلنگ کے ایگزیکٹو جنرل مینیجر جیسی کورف نے اتھلیٹ کے اقدام کو مایوس کُن قرار دیا۔

خیال رہے کہ رچرڈسن 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں 2 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں