بھارت سمیت اہم میچز والد کو دیکھنے نہیں دیتا

بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کے لو اسکورننگ میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی، نسیم شاہ


ویب ڈیسک August 20, 2024
بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کے لو اسکورننگ میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی، نسیم شاہ (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انکے والد گیم نہ دیکھیں۔

کرک بز کو دیئے گئے زوم انٹرویو میں قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کے لو اسکورننگ میچ میں شکست کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ سمیت دیگر اہم میچز میں بھائی کو فون کرکے یقینی بناتا ہوں کہ والد گیم نہ دیکھیں، زندگی میں بہت کم ایسے لمحات آئے ہیں جب میں نے کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس ہوئی جو مجھ سے مثبت بات کرے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے بیان پر کامران اکمل نے سوال اٹھادیا

نسیم شاہ نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت کیخلاف شکست پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے 73 پر محض 2 آؤٹ تھے لیکن پھر وہی ہوا جسطرح ماضی میں ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جس سے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ جتوانے کی کوشش کرنیوالے نسیم شاہ میدان میں رو پڑے، ویڈیو وائرل

قبل ازیں گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

نسیم شاہ کے تبصرے پر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم پہلے اتحاد کے ساتھ کھیلتی تھی؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے بیانات عام طور پر اس وقت سامنے آتے ہیں جب ٹیم کے اندر بنیادی مسائل ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں