راولپنڈی ٹیسٹ میں بارش کے کتنے فیصد امکانات ہیں

ویدر رپورٹ میں خلاصہ ہوگیا


ویب ڈیسک August 20, 2024
ویدر رپورٹ میں خلاصہ ہوگیا (فوٹو: فائل)

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست (کل) سے شروع ہوگا تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ویدر رپورٹ کے مطابق روالپنڈی ٹیسٹ میچ میں صبح کے وقت کچھ علاقوں میں تیز آندھی سے کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جس کے 40 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں 85 فیصد سے زائد نمی ہوگی۔

دوپہر میں ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے اور درجہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ بارش کا امکان محض 7 فیصد ہوگا جبکہ ہوا میں نمی بھی نمایاں حد تک کم ہوگی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پانچوں دن بارش کی پیشگوئی

اسی طرح شام کے اوقات کار میں موسم 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ 73 فیصد تک نمی بڑھ جائے گی تاہم بارش کی توقع نہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں