سستی بجلی خیبرپختونخوا پیدا کررہا ہے ریلیف پنجاب کو مل رہا ہے بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی دے رہا ہے اس ہی ریلیف نہیں دیا جارہا
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کررہا ہے، مینڈیٹ چور نے صرف پنجاب کے لیے قومی خزانہ کھلا رکھا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کررہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کررہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا، فارم 47 کے ایک ایم این اے کے پاس بجلی کے بلوں میں کمی کے اعلان کا قانونی اختیار تک نہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق خیبر پختون خوا کے بجلی کے اربوں کے بقایہ جات ادا کرے، مینڈیٹ چور خیبرپختونخوا کے بقایاجات پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، مینڈیٹ چور نے صرف پنجاب کے لیے قومی خزانہ کھلا رکھا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ بجلی ریلیف کے سب سے زیادہ حق دار اور مستحق خیبر پختون خوا کے عوام ہیں فارم 47 سرکار نے پورے ملک کے بجائے صرف پنجاب میں صارفین کو ریلیف دیا، مینڈیٹ چور کے فیصلوں سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑھیں گی، مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لےجارہے ہیں۔