ن لیگ اور پی پی قیادت نے بجلی ریلیف پر اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

پنجاب میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کے بعد پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں لفظی گولہ باری جاری ہے


ویب ڈیسک August 20, 2024
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر سختی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے صارفین کو بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا گیا جس پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ن لیگ پر تنقید شروع کردی گئی جس میں سندھ حکومت کے رہنما سرفہرست رہے۔

یہ پڑھیں : سوچا نہیں تھا پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کریگی، عظمیٰ بخاری

سندھ حکومت میں شامل رہنما شرجیل میمن، سعید غنی اور دیگر نے ن لیگ کو دیگر صوبوں میں نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا اور ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سمیت آج مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔

یہ پڑھیں : 'بجلی قیمت میں ریلیف بے وقوفی' وزیراعلی سندھ کے بیان پر مریم نواز کا سخت ردعمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور پابند کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بیان نہ دیں۔

اسی سے متعلق : بجلی 14 روپے سستی کرنے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں لفظی گولہ باری

سستی بجلی خیبرپختونخوا پیدا کررہا ہے ریلیف پنجاب کو مل رہا ہے، بیرسٹر سیف

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں