اصل شارک کی نقل کرنے والی روبوٹ شارک متعارف

یہ روبوٹ شارک 0.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار تک تیر سکتی ہے


ویب ڈیسک August 20, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں اصلی وہیل شارک کی جسمانی صفات اور حرکات کو نقل کرنے والی روبوٹ شارک متعارف کرائی گئی ہے۔

شارک کا یہ روبوٹک ورژن تیرنے، غوطہ لگانے اور حتیٰ کہ منہ کی حرکات کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ انجام دے سکتا ہے۔

روبوٹ شارک کا وزن تقریباً 771 پاؤنڈ (350 کلوگرام) ہے اور اس میں سات ڈرائیو جوائنٹس ہیں جو پیچیدہ کمپیوٹنگ، کمیونیکیشن اور سینسنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔

روبوٹ شارک وائرلیس ریموٹ کنٹرول، سوئمنگ پیٹرن اور ملٹی جوائنٹ بایونک پروپلژن جیسی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ یہ 0.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار تک تیر سکتی ہے اور 20 میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا سکتی ہے۔

اس کے سسٹم میں آپٹیکل کیمرے، سینسرز، سونار اور پوزیشننگ شامل ہیں جو اسے پانی کے معیار کی نگرانی، پانی کے اندر نقشہ سازی اور ممکنہ طور پر فوجی آپریشن جیسے کاموں کو انجام دینے کے قابل بناتے ہیں۔

مزید برآں اس میں درست نیویگیشن میں رکاوٹ سے بچنے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سینسروں سے ڈیٹا کی بڑی مقدار پر کارروائی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں