بارش میں سڑک پر پھسلنے والی اسکوٹی سوار لڑکی کو ڈمپر نے کچل دیا

پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا فوٹو:فائل

جوہرموڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکوٹی موٹر سائیکل پر سوار جوان لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے جوہرموڑ نعمان ایونیو کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون اسکوٹی موٹر سائیکل سوار جوان لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ رائیڈر کی شناخت 23 سالہ سارہ دختراقبال کے نام سے کی گئی جو گلشن اقبال شانتی نگر کی رہائشی تھی۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل ، فیصل گل نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفیہ لڑکی اسکوٹی پر جا رہی تھی بارش کی وجہ سے سڑک پر پھلسن کی وجہ سے اسکوٹی پھسل گئی اور لڑکی سڑک پر گر گئی۔


اسی دوران عقب سے آنے والے ڈمپر نے لڑکی کو کچل دیا جس کے باعث لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں پولیس افسر موجود ہیں اور اہلخانہ کا بیان قلمبند کرنے کےبعد شاہراہ فیصل تھانے میں حادثے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Load Next Story