پی سی بی کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر غلط رپورٹنگ کی وضاحت
پی سی بی نے آئی سی سی کو جو ڈرافٹ شیڈول پیش کیا اس کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر ان حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں دوبارہ شیڈول کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ مایوس کن ہے کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے کل کی میڈیا بات چیت سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے تبصروں کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن طور پر حوالہ دیا ہے اور اس طرح غیر ضروری سنسنی خیزی کو جنم دیا گیا ہے۔
میڈیا ٹاک کے دوران، جو پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے، پی سی بی کے چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیاری کو یقینی بناتے ہوئے، تینوں اسٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر اور دوبارہ ڈیزائن کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 'چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت آئے گا یا نہیں! ابھی سرکاری موقف نہیں آیا'
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ڈومیسٹک میچوں کو بلاتعطل تعمیراتی کام کی سہولت کے لیے منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن یہ کسی بھی طرح سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق نہیں ہے جو کہ آٹھ ٹیموں کے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پی سی بی کے لیے ایک ترجیح بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا
پی سی بی پاکستان کے تین مشہور وینیوز پر عالمی معیار کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہمارے پرجوش کرکٹ شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربے کو یقینی بناتا ہے۔
اس عزم کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک ڈرافٹ شیڈول پیش کر دیا ہے، جس کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہیں۔