کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں وزیر آئی ٹی
پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولیں گے، شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔
اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا اس سال چار ارب سے زائد یوتھ کی اسکلز ڈویلپمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے، ڈیجی اسکلز پروگرام کے ذریعے اب تک تقریبا ساڑھے چار ملین یوتھ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں جس سے کثیر تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اسلام آباد آئی ٹی پارک کے بعد دوسرا آئی ٹی پارک کراچی میں بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولیں گے، خواتین اسٹارٹ اپس کے اندراج کے لیئے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کھولنے جا رہے ہیں۔