رانی مکھرجی کے کزن بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بنگالی اداکار کی تیز رفتار کار نے موٹر بائیک سوار کو ٹکر ماری تھی جس کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک August 20, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کلکتہ میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی اداکار کی تیز رفتار کار نے موٹر بائیک سوار کو ٹکر ماری تھی جس کی حالت بہت خراب ہے۔

سمراٹ مکھرجی کی گاڑی موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد ایک گھر سے بھی ٹکرائی جس سے اس کا گیٹ ٹوٹ گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد سمراٹ مکھرجی کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔