بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کو تیزی سے نمٹایا جائے عبدالعلیم خان

نیشنل ہائی وے اور مواصلات کے محکموں پر تھوڑی سی محنت اور توجہ سے انہیں منافع بخش بنایا جا سکتاہے، وفاقی وزیر


Khususi Reporter August 20, 2024
فوٹو- فائل

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کاکہنا ہےکہ ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کے امور کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔

وزارتِ نجکاری و سرمایہ کاری کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر انرجی سردار اویس لغاری نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی نجکاری کے لئے ضروری امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور نجکاری والے ان اداروں کی تفصیلات اور ڈیٹا تک دلچسپی رکھنے والے اداروں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ممکن ہو پرائیویٹائزیشن کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پرائیویٹائزیشن و سینئر حکام نے بتایا کہ" ڈسکوز" کی نجکاری کامکمل شیڈول طے کر لیا گیا ہے اور اس کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی اور وفاقی حکومت سے لی جائے

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور مواصلات کے محکموں پر تھوڑی سی محنت اور توجہ سے انہیں منافع بخش بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے یہ محکمہ حکومتی خزانے کیلئے آمدن کا باعث بن سکتا ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ایکسل لوڈ کنٹرول سسٹم کو اپنانا ہو گا پوری دنیا میں ٹول ٹیکس کا نظام رائج ہے جو روڈ انفراسٹرکچر کے ذریعے آمدن کے حصول کا بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس نظام سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ابھی بہت پیچھے ہیں جس کو مزید مربوط بنا کر کثیر سرمایہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں