کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق بیٹا نشے کا عادی ہے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا


طحہ عبیدی August 20, 2024
فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑا میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں واقع بلوچ پاڑے میں نشے کے عادی بیٹے نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر ماں کے سامنے باپ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی عینی شاہد خاتون نے جس نے بتایا کہ بیٹے نے جائیداد کا مطالبہ نہ ماننے پر پستول نکال پر بوڑھے باپ پر فائرنگ کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں