شنیرا نے شادی کی سالگرہ پر وسیم اکرم کی مزاحیہ تصویر شیئر کردی

دونوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی


ویب ڈیسک August 20, 2024
فوٹو: فائل

شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی بھیانک تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز وسیم اکرم اور شنیرا نے اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

شنیرا نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں سابق فاسٹ بولر کو گنجا اور بوڑھا دکھایا گیا۔


شنیرا اکرم نے کیشن میں لکھا کہ ''سالگرہ مبارک ہو میرے بچے! آپ نے جو کچھ مجھے دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ کے ساتھ 11 سال اتنے ہی اچھے ہیں جس دن میں پہلی بار آپ سے ملی تھی، آپ زرا بھی نہیں بدلے''۔ مزید پڑھیں: کھلاڑیوں فٹنس؛ وسیم اکرم نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں شنیرا نے وسیم کی ایک اور تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ تازہ تصویر ہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں۔ ہمارے 11 سال مبارک!"۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)




وسیم اکرم نے بھی شادی کی 11 ویں سالگرہ پر دل کو چھو لینے والے پیغام کے ساتھ اہلیہ شنیرا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔


وسیم اکرم نے اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی ایک بہتر انسان کی طرح بن گئی۔ میں آپ کا اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میری زندگی میں میری بیوی، ساتھی اور بہترین دوست کے طور پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں