چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد کی ارشد ندیم سے ملاقات

ساحر شمشاد نے ارشد ندیم کی محنت اور لگن کی تعریف کی جبکہ اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

فوٹو فائل

اولمپک میں نیا ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ارشد ندیم کی پاکستان کے لیے پہلی بار انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ارشد ندیم کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load Next Story