کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا

(فوٹو: فائل)

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔


پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ گولیوں کے خولز ، لوٹی ہوئی نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس تلاش ایپ کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت سے متعلق کوششیں کر رہی ہے جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story