ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں 23 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی

فوٹو ایکسپریس نیوز

پاکستان کے باصلاحیت ایتھیلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 4سو میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی اے ایف کےانٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔


کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 2 سو میٹرز اور 4 سو میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔

ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔
Load Next Story