خیبرپختونخوا پولیس نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روکنے کی وضاحت کردی
سائیکلوں پر سوار چینی سیاح بغیر این او سی کے آئے جنہیں خیبر کے مقام سے واپس پولیس کے ہمراہ بھیجا گیا ہے، ترجمان
خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے کی وضاحت کردی۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق چین کے سائیکلوں پر سوار سیاحوں کو بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا میں داخلے سے روکا گیا ہے، وہ پنجاب سے نوشہرہ اور پھر پشاور میں داخل ہونے کے خواہش مند تھے۔
پولیس کے مطابق خیبر آباد کے مقام پر این او سی نہ ہونے کی وجہ سے چینی سیاحوں کو سائیکلوں کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا ہے کیونکہ صوبے میں وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد ہی غیر ملکیوں کو نقل حرکت پر داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں چینی سیاحوں کا داخلہ روکنے پر گورنر کے پی شدید برہم، رپورٹ طلب
پولیس حکام نے بتایا کہ چائینیز سائیکل سواروں کو صورت حال سے آگاہ کرنے کے بعد بحفاظت پولیس اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ این او سی لینے والے غیر ملکیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کیا جاتی ہے جبکہ بغیر این او سی کے داخلے پر پابندی ہے۔