اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے نور بخاری

ایک چیز نے میرا دل توڑ دیا تھا پھر میں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کیا، سابقہ اداکارہ

فوٹو ؛ انٹرنیٹ

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے زندگی میں آنے والے انقلاب اور روحانی سفر کے حوالے سے کہا ہے کہ اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک چیز نے ان کا دل توڑ دیا تھا پھر انہوں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔


نور بخاری نے کہا کہ اللہ نے انہیں سب کچھ دیا لیکن وہ کچھ غلط کررہی تھی اور وہ اللہ کے حکم پر نہیں چل رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ کی تلاش کرتی رہیں اور انہیں ڈاکٹر جاوید کے پاس جاکر خدا سے جڑنے کا احساس ہوا اور ان کا مذہبی سفر شروع ہوگیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے اور جب آپ کو یہ احساس مل جائے تو کسی اور شے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
Load Next Story