کل ترنول میں ہرصورت جلسہ ہوگا رکاوٹوں کی سخت مزاحمت کرینگے علی امین گنڈا پور
جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 22 اگست کو ہرصورت ترنول کے مقام پرپی ٹی آئی کاجلسہ ہوگا، رکاوٹیں پیدا کی گئیں تو سخت مزاحمت کریں گے۔
ترنول جلسہ کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے، اگر کورٹ کے حکم کے خلاف جائیں گے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
وزیراعلیٰ نےکہا کہ جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا، مرکز میں بیٹھے نااہل ٹولے کی مفاد پرست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی آچکی، ملکی حالات خراب سے خراب تر ہورہے ہیں، ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہوگا۔