انڈیانا جونز کی ٹوپی لاکھوں ڈالر میں نیلام

ہیریسن فورڈ کے زیرِ استعمال فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2024

1984 کی مشہور فلم انڈیانا جونز میں ہیریسن فورڈ کے زیرِ استعمال فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔

نوادرات اکٹھا کرنے والی کمپنی پروپ اسٹور کا کہنا تھا کہ نیلام کی جانے والی یہ ٹوپی یو ایس انٹرٹینمنٹ میموریبلیا لائیو آکشن میں نیلام کی جانے والی 450 سے زائد اشیاء میں سے ایک تھی۔

نیلامی کی فہرست میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیڈورا انڈیانا جونز کی دوسری قسط کے لیے بالخصوص بنائی گئی تھی۔

یہ ٹوپی ڈین فیرینڈینی (ایک اسٹنٹ پرفارمر جنہوں نے ہیریسن فورڈ کی جگہ یہ ٹوپی پہن کر اسٹنٹ کیے) کی ذاتی کلیکشن میں تھی۔ ڈین فیرینڈینی 2023 میں انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں