بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ

سابق صدر پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ عہدے پر فائض ہوئے تھے


ویب ڈیسک August 21, 2024
سابق صدر پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ عہدے پر فائض ہوئے تھے (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

نظم الحسن کو آج کے اجلاس میں عملی طور پر وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس میں شامل ہونا تھا، جہاں انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

سابق صدر نظم الحسن نے پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھالا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری

بعدازاں مسلسل وہ 3 بار بی سی بی کے منتخب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نجمل حسن پاپون بی سی بی کے صدر کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ بھی تھے، وہ 2009 سے کشور گنج-6 حلقے کے ایم پی منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس مستعفی

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا بالآخر 13 سالہ طویل ترین دور اختتام پذیر ہوا۔

قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل اسپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں