پاکستان نے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹر سے پیداوار شروع کردی امریکی دفاعی ادارے کا دعویٰ
خوشاب کے ری ایکٹرز میں 170 کلو پلوٹونیم ہے، ایک وارہیڈ کیلیے 4 سے 5 کلو کافی ہوتاہے، امریکی ڈیفنس نیوز
امریکی دفاعی ویب سائٹ ڈیفنس نیوزنے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹرسے پیداوار کا آغاز کردیا جبکہ ایندھن کی پیداوارپہلے سے ہی جاری ہے۔
مارچ اوردسمبر2013 کی سیٹلائٹ تصاویراستعمال کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ خوشاب ری ایکٹراب آپریشنل ہوچکا ہے۔ اس کے کولنگ ٹاورزسے پانی کے بخارات اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈیفنس نیوزنے جوہری مواد پر برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل پینل کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ خوشاب کے مقام پرپاکستان کے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹرنے اپنی پیداوارکا آغازکردیا ہے جبکہ چوتھاری ایکٹر ابھی زیرتعمیر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرخوشاب تھری نے2013کے اوائل میں کام شروع کردیا تھاتو ایندھن کی پہلی کھیپ پہلے ہی باہرلائی جاچکی جسے ٹھنڈاکیا جاچکا ہے۔ 2014 یا ممکنہ طورپر 2015 میں ری پراسس کے لیے یہ دستیاب ہوگا۔ یہ تمام رپورٹیں اندازوں کی بنیادپر بنائی گئی ہیں کہ 3آپریٹنگ ری ایکٹرزکی پاور40 سے50 میگاواٹ ہے۔