2024

سجل علی کی پرابھاس کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

سجل علی اور پرابھاس کے مداح مایوس ہوگئے


ویب ڈیسک August 21, 2024
سجل علی اور پرابھاس سے متعلق یہ خبر بالی ووڈ انڈسٹری میں گرم تھیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی نے سجل علی کی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ شہرہ آفاق پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سُپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی۔

اس حوالے سے بھارتی ویب سائٹ فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی نئی آنے والی فلم 'فوجی' میں پرابھاس کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا پر گردش کرتی اس خبر پر فلم 'فوجی' کے ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس کے بعد سجل علی اور پرابھاس کے مداح مایوس ہوگئے ہیں۔

ہدایتکار ہنو راگھوا پوڑی نے سجل اور پرابھاس کی ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر غلط ہے۔

1

واضح رہے کہ سجل علی سال 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 'موم اِن انڈیا' میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں، اس فلم میں عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں