کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران ہلکی بارش اور پھوار کا امکان
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پھوار کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں اور 18 کلو میٹر فی گھںٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
بدھ سے جعمرات سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یا رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کراچی کے مضافات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔