ٹیسٹ سیریز میں آرام اوپنر امام کا ڈھکے چھپے الفاظ میں ناراضگی کا اظہار

اہلیہ کیلئے ذومعنیٰ پیغام اور تصویر شیئر کردی


ویب ڈیسک August 21, 2024
اہلیہ کیلئے ذومعنیٰ پیغام اور تصویر شیئر کردی (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کے خلاف سیریز سے آرام کروائے جانے پر اوپنر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے نوٹ سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے اپنی اہلیہ انمول محمود کیلئے ایک دل چُھو لینے والا پیغام شیئر کرتے ہوئے 'زندگی کے اُتار چڑھاؤ کا ذکر کیا اور لکھا کہ مشکل وقت میں میری اہلیہ نے چٹان اور بہترین سپورٹ دی جس نے ہر چیز کو خوبصورت بنادیا'۔

امام کی جانب سے اہلیہ کیلئے محبت بھرے پیغام پر مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ فینز نے جلد ٹیم میں واپسی کی بھی تاکید کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

دوسری جانب امام کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ انہیں حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ صائم ایوب اور نوجوان محمد حریرہ کو موقع دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: امام الحق کی جگہ مسلسل ناکام صائم ایوب کو موقع کیوں ملا؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ بدقسمتی سے امام الحق اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں