چینی اولمپکس میڈلسٹ کی سوپ بیچنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں اتھلیٹ کو یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک August 21, 2024
وائرل ویڈیو میں اتھلیٹ کو یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پیرس اولمپکس میں چین کیلئے چاندی کا تمغہ جیتنے والی جمناسٹر نے اپنے ریسٹورینٹ میں دوبارہ کام شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ چینی جمناسٹ ژو کن کو ہنان صوبے کے شہر ہینگیانگ میں اپنے خاندان کے ریسٹورینٹ میں مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل سائٹس پر وائرل ہورہی ہیں۔

چینی جمناسٹر نے پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں 3 میڈل جیتنے والا اتھلیٹ دوسرے ملک کی ٹیم میں شامل

وائرل ویڈیو میں ژو کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

دوسری جانب پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کو پاک فوج، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے انعامات ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں