پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد
علی وزیر پر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کا الزام ہے
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ علی وزیر کے وکلاء پراسکیوٹر راجا نوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کردی۔
علی وزیر پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور ان پر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انہیں رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا۔