کراچی چیمبر آف کامرس کا 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

انجمن تاجران پاکستان سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے مل کر 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

انجمن تاجران پاکستان سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے مل کر 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی 28 اگست کو تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رضوان عرفان نے بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا سے 28اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال سے متعلق رابطہ کیا۔

بی ایم جی کے چئیرمین زبیرموتی والا نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے ساتھ کھڑا ہے۔


انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم اور ایف بی آر کے نوٹسز پر تاجروں کا مؤقف حقائق پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو تین ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ انجمن تاجران پاکستان سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے مل کر 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
Load Next Story