لاہور نوجوان کے اغواء و قتل کےالزام میں 3 پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے


ویب ڈیسک August 21, 2024
مقتول فرخ ارشد کی عمر 33 سال تھی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور میں نوجوان کے اغواء اور قتل کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں 33سالہ نوجوان کے اغوا اور قتل کےالزام میں ایک برخاست شدہ پولیس اہلکار سمیت 2 اہلکاروں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقتول فرخ ارشد 18 اگست کی صبح تینوں اہلکاروں کے ساتھ برکت مارکیٹ میں بیٹھا تھا جس کے بعد تینوں فرخ ارشد کے ساتھ اچھرہ میں واقع اس کے گھر گئے۔ بعد ازاں فرخ ارشد پلازہ کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ فرخ ارشد کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اہلکار منعظم حسین گارڈن ٹاؤن تھانے، اعجاز ٹاؤن شپ تھانے میں اور حمزہ ڈولفن فورس کا برطرف کانسٹیبل ہے۔ گرفتار پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں