بھارت لیڈی ڈاکٹر زیادتی اور قتل کا ملزم واردات والے دن کیا کرتا رہا تھا

ملزم ریڈ لائٹ ایریا گیا، شراب پی، موبائل پر فحش فلم دیکھی اور ایک خاتون کو فون کرکے برہنہ تصاویر مانگیں


ویب ڈیسک August 21, 2024
ملزم ریڈ لائٹ ایریا گیا، شراب پی، موبائل پر فحش فلم دیکھی اور ایک خاتون کو فون کرکے برہنہ تصاویر مانگیں

لیڈی ڈاکٹر کے قتل بعد از جنسی زیادتی کے گرفتار ملزم کے واردات کے دن کی تمام سرگرمیوں کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے اسپتال کے سیمینار روم میں سوئی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والا گرفتار ملزم ایک پولیس رضا کار ہے جس نے تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

ملزم واردات کے روز سے قبل ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا اور شراب نوشی بھی کی۔ اُس نے موبائل فون پر فحش مواد بھی دیکھا۔ راہگیر خاتون کو چھیڑا اور ایک خاتون کو فون کرکے برہنہ تصاویر مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی ڈاکٹر زیادتی کیس؛ باپ نے اپنی بیٹی کی لاش کس حال میں دیکھی

India rape and killed suspect arrest

بعد ازاں اس کا دوست چلا گیا اور ملزم سنجے رات گئے 3 بجے تک آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے ٹراما یونٹ کے سامنے گھومتا رہا۔ پھر وہ آپریشن تھیٹر میں داخل ہوا اور اس کے بعد تقریباً صبح 4 بج کر 3 منٹ پر اسپتال کے سیمینار ہال میں داخل ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ہوس کے پجاری نے لیڈی ڈاکٹر کو کسطرح بھنبھوڑا؛ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

سیمینار روم میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر سوئی ہوئی تھیں جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر بیدردی سے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

ملزم ایک سال قبل اسی اسپتال میں ایک مریض کو داخل کرانے کے معاملے پر ایک لیڈی ڈاکٹر سے جھگڑا کرچکا ہے جس کی اُس نے بعد میں معافی بھی مانگ لی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔