لاہور میں برقع پہن کر واردات کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

گرفتار ہونے پر برقع پوش خاتون بن کر واردات کرنے والا بھی مرد نکلا، پولیس

فوٹو : شاہدرہ پولیس

شاہدرہ ٹاؤن میں برقع پہن کر واردات کرنے والے اپنے ہی جال میں پھنس گئے، پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے برقع پوش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار ہونے پر برقع پوش خاتون بن کر واردات کرنے والا بھی مرد نکلا۔

کالر نے 15 پر کال کر کے کہا تھا کہ میرے موبائل فونز موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد چھین کر فرار ہوگئے ہیں لیکن شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی تفتیش نے واردات کی کہانی بدل ڈالی۔


کالر نے اپنے ساتھیوں سمیت مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی۔ چند روز قبل ہی والد نے تین لاکھ مالیت کا قیمتی موبائل لے کر دیا جسے کالر فروخت کرکے ساتھیوں سمیت رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا نے بتایا کہ پولیس نے 15 پر جھوٹی کال اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
Load Next Story