سابق کرکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب

نظم الحسن نے ہنگامی بورڈ اجلاس میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک August 21, 2024
نظم الحسن نے ہنگامی بورڈ اجلاس میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین نظم الحسن کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق کرکٹر کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

اجلاس کے بعد بنگلادیش کے سابق کرکٹر فاروق احمد بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

نظم الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی افراد میں شامل تھے اور وہ 13 سال سے تک بورڈ کے سربراہ رہے جبکہ انکے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ

سابق صدر نظم الحسن نے پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھالا تھا۔

بعدازاں مسلسل وہ 3 بار بی سی بی کے منتخب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔