اسلام آباد پولیس کے بھیس میں لُٹیرے طالبعلم سے لاکھوں کی کرنسی لے اُڑے

منی ایکسچینج سے نکلا تو 2 دھوکے بازوں نے خود کو پولیس اور ایک نے فوجی ظاہر کیا، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور فون لے لیے


ویب ڈیسک August 21, 2024
(فوٹو: فائل)

شہرِ اقتدار میں پولیس کے بھیس میں ڈاکوؤں نے طالب علم سے لاکھوں روپے چھین لیے۔


وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف 10 میں پولیس کے روپ میں لُٹیرے طالب علم سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے اُڑے، جس کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا۔


مقدمے کے متن کے مطابق طالب علم نے بتایا کہ پاکستانی کرنسی کو یورو میں تبدیل کروا کر منی ایکسچینج سے نکلا تو 5 نامعلوم افراد ملے۔ پانچوں نے دھوکے بازی سے غیر ملکی کرنسی مجھ سے لے لی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مجھ سے شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور 3 موبائل فون بھی چھین لیے۔


5 افراد میں سے 2 نے خود کو پولیس اہل کار اور ایک نے خود کو فوجی ظاہر کیا۔ طالب علم کے مطابق پنجابی بولنے والے ان ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت بھی کر سکتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں