مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ پاکستانی فائٹر نے بھارت کو ہرادیا

بانو بٹ نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


ویب ڈیسک August 21, 2024
بانو بٹ نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا (فوٹو: فائل)

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی بانو بٹ نے خوشبو کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل کے ویمن 47.6 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ بھارتی فائٹر خوشبو نشاد کو ہرایا۔

سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، مجھ سے کوچ نے پوچھا تھا کہ سینئیر کھیل سکتی ہو، میں نے انکو کہا کھیل لونگی خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری کیٹگری جونئیر کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 10 پاکستانی فائٹرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 

انہوں نے کہا کہ بھارتی حریف میری بڑی بہن کی طرح ہیں تاہم مقابلے میں دوستی ختم ہوجاتی ہے، آج لڑائی مشکل تھی سینئیر جونئیر کا فرق آجاتا ہے۔

بانو بٹ نے کہا کہ جس طرح چاہ رہی تھی اس طرح اچھی پرفارمنس نہیں آئی، کل فائنل میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتوں گی۔

مزید پڑھیں: چینی اولمپکس میڈلسٹ کی سوپ بیچنے کی ویڈیو وائرل

 

 

دوسری جانب جونیئر ویلٹر ویٹ کی 77.1 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر تیمور چشتی کو بحرین کے فائٹر علی مرہون نے شکست دے دی، بحرین کے فائٹر علی مرہون نے پہلے راونڈ میں پاکستانی فائٹر کو ناک آوٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں