پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کے لئے قائدین سرگرم

وزیراعلی خیبرپختونخوا اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے مابین مصالحت کی کوششیں شروع


ویب ڈیسک August 21, 2024
وزیراعلی خیبرپختونخوا اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے مابین مصالحت کی کوششیں شروع

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جاری اختلافات کے خاتمے کے لئے مرکزی قائدین سرگرم ہوگئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے مابین مصالحت کے لئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

مصالحتی کمیٹی نے شکیل خان کو لہجہ نرم رکھنے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی قائدین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب ، شبلی فراز اور عاطف خان نے علی امین اور شکیل خان سے ملاقاتیں کیں جس میں مصالحت کا فیصلہ کیا گیا۔

قائدین نے پارٹی کے دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے کل بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |