امریکی ساحل پر ملنے والی ’انسانی کھوپڑی‘ کا معمہ حل

لائف گارڈز کو جب کھوپڑی ملی تو اس کے چہرے کا کچھ حصہ ریت میں دبا ہوا تھا


ویب ڈیسک August 21, 2024
[فائل-فوٹو]

چند دن قبل امریکا میں ساحل کی مٹی سے ملنے والی انسانی کھوپڑی کا پراسرار معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود لائف گارڈز کو مٹی میں دبی 'انسانی کھوپڑی' ملی تھی جس پر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

لانگ بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ لائف گارڈز نے صبح 7:15 بجے حکام سے رابطہ کیا جب انہوں نے بتایا کہ انہیں انسانی کھوپڑی جیسی شے ملی ہے جس کے چہرے کا کچھ حصہ ریت میں دبا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس 'سنگین دریافت' کو لیکر افواہیں تیزی سے پھیلنا شروع ہوئیں۔

پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ قتل کی تحقیقات شروع کرنے کے قریب ہیں تاہم تبھی طبی معائنہ کاروں نے بتایا کہ یہ کسی انسان کی کھوپڑی نہیں ہے۔

پتہ یہ چلا کہ یہ 'انسانی کھوپڑی' محض ایک پلاسٹک سے بنی شے ہے جو حقیقت میں اصلی کھوپڑی دکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں