جاپانی ایئرپورٹ پر قینچی گُم ہوجانے کی وجہ سے پروازیں موخر

ڈیپارچر لاؤنج میں مسافروں کو دوبارہ سیکورٹی چیک سے گزرنے پر مجبور کیا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2024
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ایک جاپانی ہوائی اڈے پر بورڈنگ گیٹس کے قریب ایک اسٹور سے قینچی کے لاپتہ ہونے کے بعد چھتیس پروازیں منسوخ اور 201 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ہوکائیڈو کے ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سیکیورٹی چیک صبح تقریباً دو گھنٹے کے لیے معطل رہا جس سے سینکڑوں مسافر عارضی طور پر متاثر ہوئے کیونکہ ایئرپورٹ پر قینچی گُم ہوجانے پر ڈیپارچر لاؤنج میں مسافروں کو دوبارہ سیکورٹی چیک سے گزرنے پر مجبور کیا گیا۔

حکام نے لاپتہ قینچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی جو اگلے دن اسی اسٹور سے ملی جہاں سے گُم ہوگئی تھی۔

ہوکائیڈو ایئرپورٹ کے آپریٹر نے اعلان کیا کہ قینچی اسٹور سے ایک کارکن کو ملی تھی۔ حکام نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت تک اعلان کرنے سے باز رہے جب تک کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہ کر دی کہ قینچی وہی تھی جو گم ہو گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں