بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر پر آؤٹ

بابراعظم پہلی اننگز میں محض دو گیندوں کا سامنا کر سکے


ویب ڈیسک August 21, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم محض دو گیندوں کا سامنا کر سکے اور وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلادیش کیخلاف 3وکٹیں جلد گنوانے کے بعد پاکستان کی کھیل میں واپسی

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں جن میں سے 7 ڈَک ملک سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں ہوئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں