سندھ حکومت اب بجلی کی قیمت خود مقرر کرے گی وزیراعلیٰ سندھ

ہم نے بجلی بنانے کی کمپنی بنائی ہے، مراد علی شاہ

ہم نے بجلی بنانے کی کمپنی بنائی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اب بجلی کی قیمت خود مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی پیدا کر سکتی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن تو پہلے سے ہی کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اب ہم نے بجلی بنانے کی کمپنی بنائی ہے، اب سندھ حکومت خود ٹیرف مقرر کرے گی، بجلی مہنگی ہونے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، 40 ہزار میگا واٹ پیدا کر رہے ہیں اور ضرورت 30 ہزار ہے، جو فیکٹریاں 8 گھنٹے دن کی ایک شفٹ چلا رہی ہیں ان کو دوسری چلانے کی ہدایت کی جائے اور دوسری شفٹ میں کم قیمت پر بجلی مہیا کی جائے، بجلی کو سستا کرینگے تو ڈیمانڈ بڑھے گی، ہم بجلی سستی پیدا کر کے صنعتی ترقی کیلئے استعمال کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں ڈاکٹر ثمر مبارک کا پروجیکٹ وفاقی حکومت کا تھا، وہ پروجیکٹ نہیں چل سکا اب ہم اس کے اثاثے سنبھال رہے ہیں۔
Load Next Story