انٹرنیٹ سست ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ پانچ کروڑ نقصان کا انکشاف

انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی اے


Irshad Ansari August 21, 2024
فوٹو: فائل

ملک میں انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ کم از کم پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

دورن اجلاس سید امین الحق نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے کہ سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے،27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این کے استعمال سے بھی مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔

ارکان قائمہ کمیٹی پی ٹی سی ایل حکام کی اجلاس میں عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او یا چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں