وفاقی وزیر امیر مقام سے سابق سیکریٹری کی فراڈ کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

پولیس نے کمپنی منیجر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس کے بعد شالیمار پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا


ویب ڈیسک August 21, 2024
وفاقی وزیر امیرمقام کے سابق پرائیویٹ سیکریٹری کو پولیس نے گرفتار کرلیا—فوٹو: فائل

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے ساتھ مبینہ طور پر سابق پرائیویٹ سیکریٹری کی جانب سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بڑے فراڈ کے لیے کی گئی کوشش ناکام ہوگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطبق سابق پرائیویٹ سیکریٹری عنایت الرحمان نے مبینہ طور پر 4 کروڑ 70 لاکھ کے جعلی چیک سے رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام کے ساتھ فراڈ کی کوشش کا مقدمہ شالیمار پولیس نے درج کرکے ملزم عنایت الرحمان کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف درخواست کمپنی کے منیجر نے دی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عنایت الرحمان نے 13 اور 17 اگست کو جعلی چیک سے رقم منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ بینک منیجر نے وفاقی وزیر امیرمقام سے رابطہ کیا اور انہوں نے چیک جاری کرنے سے انکار کیا۔

بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سابق پرائیویٹ سیکریٹری عنایت الرحمان ہے اور وہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ساتھ پرائیوٹ سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں