انٹربینک میں ڈالرمہنگا اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کے اضافے سے 278روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئے
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری کے طول اختیار کرنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی ، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ کم ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک بار پھر ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔
آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے ڈپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کرنے کی شرط اور سیاسی کشیدگی کی وجہ سے 28اگست کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو شامل نہ کیے جانے کی اطلاعات روپے کی قدر پر اثرانداز رہیں۔
کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کے اضافے سے 278روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئے ، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 280روپے کی سطح پر بند ہوئی۔