انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی منسوخی تحریک انصاف کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان کی رہائی ، ناجائز حکومت سے نجات اور مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، عامر مغل


ویب ڈیسک August 21, 2024
فوٹو- فائل

تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب نے جلسے کی منسوخی کے باوجود ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا اور 22 اگست شام 4:00 بجے ترنول چوک میں پشاور رو ڈ پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا، پرامن سیاسی جدوجہد ہماری آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00 بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

عامر مغل کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، عمران خان کی رہائی ، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگائی کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |