ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو آرمرڈ وہیکلز سے لیس کرنیکا فیصلہ

وہیکل اور اس کے نظام واسلحے کوآپریٹ کرنے کیلیے اے ایس ایف کے ماسٹرٹرینرزکوٹرینگ بھی دی جائیگی ...


Saleh Mughal July 07, 2014
وہیکل اور اس کے نظام واسلحے کوآپریٹ کرنے کیلیے اے ایس ایف کے ماسٹرٹرینرزکوٹرینگ بھی دی جائیگی. فوٹو: فائل

کراچی اور پشاور ایئر پورٹ پردہشتگردی کے واقعات کے بعد بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 7بڑے ایئرپورٹس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کوہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا میں تیار کردہ انٹرنل سیکیورٹی وہیکل (محافظ آرمرڈوہیکل)سے لیس کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے۔

بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کوایک وہیکل فراہم کردی گئی ہے،وہیکل اور اس کے نظام واسلحے کوآپریٹ کرنے کیلیے اے ایس ایف کے ماسٹرٹرینرزکوٹرینگ بھی دی جائیگی جسکے بعد ماسٹر ٹرینرز دیگر عملے کو تربیت دینگے۔ایئرپورٹ کے انٹری گیٹ پرلوہے کا بم اوربلٹ پروف بنکرنصب کردیاگیاہے جبکہ مسافروں کیلیے ایک اٹنڈنٹ کے حوالے سے پابندی پربھی عملدرآمدشروع کر دیاگیاہے جسکے باعث ایئرپورٹ کی بیرونی اطراف کے انٹری اورآئوٹ گیٹ کے سامنے ایئرپورٹ روڈ پرمسافروں کوچھوڑنے اور لیجانے کیلیے آنیوالوں کا شدیدرش لگارہا۔

معلوم ہواہے کہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے اے ایس ایف نے تین آرمرڈ پرسن کیریرزکی ڈیمانڈ کی تھی جبکہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور،فیصل آبادوغیرہ کے سات ایئرپورٹس کیلیے20 گاڑیاںمانگی گئی تھیں جوہیوی انڈسٹری ٹیکسلاسے حاصل کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔ ایکسپریس کوایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ذمے دارافسر نے بتایاکہ بینظیرایئرپورٹ کیلیے تین آرمڈ پرسن کیریر گاڑیوں کی ڈیمانڈکی گئی تھی جن میںہیوی انڈسٹریز ٹیکسلامیں تیارکی جانیوالی ایک گاڑی فراہم کردی گئی ہے تاہم گاڑیوںکو آپریٹ کرنے کیلیے سٹاف تربیتی کورس کے لیے بھجوایاجارہا ہے جو 2ہفتے پر مشتمل ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ بینظیر ایئرپورٹ سے 15 اہلکاروں کو ٹرینگ کے لیے نامزدکیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں